اسلام آباد: معروف سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو اسلام آباد پولیس نے ای نائن چیک پوسٹ سے گرفتار کر لیا۔نیو نیوزکے مطابق، پولیس نے مطیع اللہ جان کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ان کی گاڑی نے پولیس کے ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل مدثر کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا۔ پولیس نے فوراً انہیں گرفتار کرکے تھانہ مارگلہ منتقل کر دیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق، مطیع اللہ جان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم ابھی تک مقدمے کی تفصیلات یا نقل فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ صحافتی تنظیموں نے اس گرفتاری کی مذمت کی ہے اور اسے صحافتی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (CPJ) نے بھی اس کارروائی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
مطیع اللہ جان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔