سموگ نے لاہور کو پھر اپنی لپیٹ میں لے لیا، شہر دنیا بھر میں آلودگی میں پہلے نمبر پر

سموگ نے لاہور کو پھر اپنی لپیٹ میں لے لیا، شہر دنیا بھر میں آلودگی میں پہلے نمبر پر

لاہور: سموگ نے ایک بار پھر لاہور کے باسیوں کا سکون چھین لیا ہے اور صوبائی دارالحکومت آلودگی کے حوالے سے دنیا بھر کے شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ باغوں کے شہر لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 599 تک پہنچ گئی ہے، جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق، لاہور میں آئندہ ایک ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں، جس کی وجہ سے سموگ کی صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 اس کے علاوہ شہر میں ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جو سموگ کے اثرات کو مزید بڑھا رہی ہے۔ اس وقت لاہور میں سموگ کی شدت اور آلودگی کی سطح شہریوں کے لیے صحت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بن چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ سے سانس کی تکالیف، آنکھوں میں جلن اور دیگر بیماریوں کے بڑھنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اس آلودگی سے بچا جا سکے۔
 

مصنف کے بارے میں