جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار مؤخر

 جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار مؤخر

راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم چوتھی بار مؤخر ہو گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، تاہم ملزمان کی عدم حاضری کی وجہ سے فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی۔

کیس میں مزید 10 ملزمان نے عدم ثبوت کی بنیاد پر بریت کی درخواستیں دائر کیں، جبکہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد بھی عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ کیس میں عمران خان سمیت 143 سے زائد ملزمان نامزد ہیں، جن میں ذوالفقار بخاری، شہباز گل سمیت 23 ملزمان اشتہاری قرار دیے جا چکے ہیں۔

عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی کو چوتھی بار مؤخر کر دیا۔ اس کیس میں ملزمان پر جی ایچ کیو اور دیگر فوجی اداروں پر حملے کرنے، تخریب کاری اور ریاستی اداروں کے خلاف اقدامات کرنے کے الزامات ہیں۔ملزمان پر بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد ہے اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں