یہ نہیں ہوسکتا ہم بھارت جاکر کھیلیں اور وہ یہاں آکر نہ کھیلیں،محسن نقوی

یہ نہیں ہوسکتا ہم بھارت جاکر کھیلیں اور وہ یہاں آکر نہ کھیلیں،محسن نقوی

لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا بھارت جا کر کھیلنا اور بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آنا اب قابل قبول نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے قذافی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے تمام فیصلے اب برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ پی سی بی آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور پیسوں کے عوض فیصلے کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں بہترین پرفارمنس دینے کے لئے میدان میں اترے گی، اور قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ انہوں نے اس بات کا وعدہ کیا کہ جو بھی فیصلے کیے جائیں گے وہ پاکستان کی کرکٹ کی بہتری کے لیے ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم کے حوالے سے بھی خوشخبری دی کہ اس کا تعمیراتی کام 25 دسمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے، جس سے تماشائیوں کی گنجائش بھی 34 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار ہو جائے گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنی بہترین ٹیم میدان میں اتارے گا اور اس کے لیے تمام تیاریاں جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں