جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس صدر تا فیض آباد 28 نومبر سے 1 دسمبر تک بند رہے گی

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس صدر تا فیض آباد 28 نومبر سے 1 دسمبر تک بند رہے گی

راولپنڈی : راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس 28 نومبر جمعرات سے یکم دسمبر اتوار  تک صدر تا فیض آباد تک معطل رہے گی۔ یہ تعطل میٹرو ٹریک پر مرمتی کام کی وجہ سے ہو گا، جس کا مقصد ٹریک کی بہتر حالت کو یقینی بنانا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، اس دوران آئی جے پی روڈ سے سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ تاہم، صدر سے فیض آباد تک کے روٹ پر بس سروس بند رہے گی۔

یہ تعطل تحریک انصاف کے 22 نومبر کے احتجاج کے بعد دوسرا موقع ہے جب میٹرو سروس متاثر ہوئی ہے۔ 22 نومبر کو احتجاج کی وجہ سے میٹرو سروس کو معطل کیا گیا تھا، جسے گزشتہ روز دوبارہ بحال کر دیا گیا تھا۔مسافروں کو اس تعطل کے دوران متبادل ذرائع نقل و حمل اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں