سوات میں زلزلے کے جھٹکے 

 سوات میں زلزلے کے جھٹکے 

سوات :سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، تاہم ابتدائی طور پر  کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ 


زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 170 کلومیٹر اور مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

مصنف کے بارے میں