اتر اکھنڈ : بھارتی ریاست اتراکھنڈ کی سرنگ میں پھنسے تمام 41 مزدوروں کو 17 روز بعد کامیابی سے نکال لیا گیا۔بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 17 روز قبل لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زیر تعمیر سرنگ گرنےکا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 41 مزدور سرنگ میں پھنس گئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے کئی روز سے جاری مشکل ترین ریسکیو آپریشن کے بعد تمام مزدوروں کو نکال لیا ہے
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سرنگ سے نکالے گئے تمام افراد محفوظ ہیں۔4.5 کلومیٹر طویل سرنگ میں مزدور پھنس کر رہ گئے تھے۔
سرنگ میں پھنسے مزدورں تک پائپ کے ذریعے پانی،کھانا اور ادویات پہنچائی جا رہی تھیں۔ریسکیو آپریشن کے دوران کیمرے کے ذریعے مزدوروں کا معائنہ بھی کیا جاتا رہا، کیمرے میں واکی ٹاکی بھی لگایا گیا جس کی مدد سے مزدوروں کو کیمرے کے سامنے آنے کا کہا گیا ۔