پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے نیئر بخاری کو نئی ذمہ داری سونپ دی

08:38 PM, 28 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے نیئر بخاری کو سیکرٹری جنرل مقرر   کردیا ہے۔  نیئر بخاری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکرٹری جنرل تعینات کردیے گئے ہیں۔

نیئر بخاری کی تعیناتی صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری نے کی۔فرحت اللہ بابر سیکر ٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے ۔

فرحت اللہ بابر کے استعفی منظور ہونے بعد نیئر بخاری کی تقرری کی گئی۔نیئر بخاری کے پاس پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی ہے۔

مزیدخبریں