اصلاحات کا وقت آ گیا، لوکل گورنمنٹ میں ریفارمز کی بہت ضرورت ہے: مفتاح اسماعیل

07:44 PM, 28 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  کاکہنا ہےکہ    اصلاحات کا وقت آ گیا، لوکل گورنمنٹ میں ریفارمز کی بہت ضرورت ہے۔مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  اصلاحات کا وقت آ گیا، لوکل گورنمنٹ میں ریفارمز کی بہت ضرورت ہے۔شہری ٹیکس دیتا ہے، حکومت کے قوانین پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہوتا ہے، حکومت کے بھی کچھ فرائض ہوتے ہیں جن کو سروس ڈلیوری کہہ سکتے ہیں۔


مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بڑے شہروں، چھوٹے دیہاتوں میں سروس ڈلیوری نہیں ہو رہی، ایم کیو ایم نے یہ بڑا اچھا بل پیش کیا ہے جس سے سروس ڈلیوری ہو سکتی ہے۔

رومانیہ، نیدرلینڈز اور دیگر ممالک کی آبادی کراچی سے کم ہے، ہمارے پاس لوکل گورنمنٹ نہیں ہے، اگر پنجاب ایک ملک ہوتا تو دنیا کا گیارہواں بڑا ملک ہوتا، ڈویژن کو پاور دیدی گئی ہے ہمیں ڈسٹرکٹ کو پاور بھی دینے کی ضرورت ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اب ریفارمزکا وقت آ گیا ہے، لیگل ریفارمز بہت ضروری ہیں، لوکل گورنمنٹ میں ریفارمز کی بہت ضرورت ہے۔

مزیدخبریں