جب پردے کے پیچھے تعلقات اچھے ہوتے ہیں تو سینما کی سکرین پر بھی اس کا عکس نظر آتا ہے، سلمان  کا شاہ رخ سے تعلقات کے بارے میں  مداحوں کوواضح پیغام 

07:09 PM, 28 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی :بالی وڈکے اداکار سلمان خان نے شاہ رخ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں مداحوں کو واضح پیغام دے دیا۔  سلمان خان کا شاہ رخ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہنا ہےکہ  جب پردے کے پیچھے تعلقات اچھے ہوتے ہیں تو سینما کی سکرین پر بھی اس کا عکس نظر آتا ہے۔

سلمان خان کاکہنا ہےکہ  شاہ رخ خان کے ساتھ میرا تعلق اسکرین پر نظر آنے والے تعلق سے زیادہ اچھا ہے۔ شاہ رخ خان کے ساتھ میری ‘ آف سکرین کیمسٹری’ سامنے دکھائی دینے والی  آن سکرین کیمسٹری سے زیادہ بہتر اور اچھی ہے۔

بالی ووڈ کے دونوں سٹارز کے درمیان کئی برسوں سے تعلقات انتہائی کشیدہ تھے۔ تاہم اب دونوں نے تلخیاں بھلا کر ایک دوسرے سے تعلق بحال کرلیا ہے۔

مزیدخبریں