پی ٹی آئی کے خلاف  ایک اور تحریک عدم اعتماد کامیاب، ن لیگ نے  سینیٹ قائمہ کمیٹی کی چیئرمین  شپ  چھین لی

06:55 PM, 28 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پی ٹی آئی کے خلاف  ایک اور تحریک عدم اعتماد کامیاب  ہوگئی ۔ن لیگ نے  سینیٹ قائمہ کمیٹی کی چیئرمین  شپ  چھین لی۔ینیٹر سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

 اراکین نے متفقہ طورپر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی کا چیئرمین منتخب کرلیا ہے۔سیف اللہ ابڑو کے خلاف تحریک عدم اعتماد سینیٹرز بہرہ مند خان تنگی، منظور کاکڑ ،ثنا جمالی، حافظ عبدالکریم اور دلاور خان  نے جمع کرائی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔دوسری جانب اراکین نے متفقہ طورپر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی کا چیئرمین منتخب کیاگیا۔ 


علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری سینیٹ حفیظ اللہ شیخ کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں اعظم نذیر تارڑ، سیف اللہ ابڑو، سیف اللہ خان نیازی، حاجی ہدایت اللہ، منظورکاکڑ، ثناجمالی، دلاورخان، حاجی ہدایت، محمد علی شاہ اور فدا محمد شریک ہوئے۔

مزیدخبریں