ن لیگ  نے عوامی محاذ سے پہلےخارجہ محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا،نواز شریف کے بعد  شہباز شریف بھی  بیرون ملک دوروں کے لیے متحرک

 ن لیگ  نے عوامی محاذ سے پہلےخارجہ محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کرلیا،نواز شریف کے بعد  شہباز شریف بھی  بیرون ملک دوروں کے لیے متحرک

لاہور:ن لیگ نے  عوامی محاذ سے پہلےخارجہ محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں میاں نواز شریف کے بعد  شہباز شریف بھی  بیرون ملک دوروں کے لیے متحرک ہوگئے ہیں۔

قائد ن لیگ نواز شریف کی امریکہ  اور برطانیہ سمیت اہم ممالک کے سفراء سے ملاقاتوں کے بعد شہباز شریف بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ 

سابق وزیراعظم شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے چین کے دورے پر جائیں گے۔ان کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا اہم وفد 3 روزہ دورے پر چین جائے گا۔شہباز شریف چین میں اہم  کمیونسٹ  رہنماؤں اور حکومتی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔


ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت ملک میں سرمایہ کاری لانے اور چین کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کےلیے خارجہ محاذ کو ترجیح دے رہی ہے۔ن لیگ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عوامی محاذ سے قبل خارجی محاذ سنبھال لیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں