پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی الیکشن یکم دسمبر کو کرانے کا فیصلہ

05:00 PM, 28 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:انٹراپارٹی الیکشن یکم دسمبر کو کرانے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔پاکستان تحریک انصاف نے جمعہ یکم دسمبر کو انٹر پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت نے تصدیق کی ہے کہ قانونی قدغنوں کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی  نے جیل سے پارٹی کی کور کمیٹی کو پیغام پہنچا دیا ہے۔


واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی وکیل کی جواب جمع کرانے مہلت کی استدعا منظور کر لی ہے۔

مزیدخبریں