تنقید کا جواب ضرور دوں گا، ابھی سیٹ اپ میں ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں: محمد حفیظ

04:49 PM, 28 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:ڈائریکٹر پاکستان مینز کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کاکہنا ہے کہ  میں  تنقید کا جواب ضرور دوں گا۔ ٹیم ڈائریکٹر کا کام پلان بنانا اور سپورٹ اسٹاف نے اس پر عمل کرنا ہے۔ ابھی سیٹ اپ میں ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں۔


انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   میں  تنقید کا جواب ضرور دوں گا۔ ٹیم ڈائریکٹر کا کام پلان بنانا اور سپورٹ اسٹاف نے اس پر عمل کرنا ہے۔ ابھی سیٹ اپ میں ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں۔ڈائریکٹر پاکستان مینز کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سیٹ اپ میں ابھی ہیڈ کوچ کی ضرورت نہیں ہے۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف کا شکریہ جنہوں نے ذمے داریاں دیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا دورہ سب کے لیے بہت چیلنجنگ ہے۔ چینلجنگ کنڈیشنز میں کھیلنا ہے سب اس کےلیے تیار ہیں۔


انکا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑی بہترین نتائج دیں گے۔ تمام کھلاڑی اچھی پرفارمنس دینے کےلیے بےتاب ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سب کا مائنڈ سیٹ کلیئر ہے، بہتر نتائج لے کر آئیں گے۔

مزیدخبریں