اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم

04:41 PM, 28 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: اعظم خان پر عائد جرمانہ ختم کردیاگیا ہے۔  اعظم خان کی جانب سے بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کے بعد میچ فیس پر عائد 50 فیصد جرمانہ ختم کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پی سی بی  پر سوشل میڈیا پر خاصی تنقید ہوئی تھی ، تنقید کے بعد اس جرمانے کو ختم کردیاگیا۔

پی سی بی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پی سی بی نے میچ آفیشلز کی جانب سے اعظم خان پر عائدکردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے۔ 

ڈومیسٹک میچ کے دوران پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ میچ آفیشلز نے عائد کیا تھا۔اعظم خان نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کی تھی  ۔کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز کو اس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ کوئی ایسی چیز پہنیں اور دکھائیں یا اپنے ذاتی پیغامات اپنے سازوسامان کے ذریعے پیش کریں۔دو روز قبل ان پر جرمانہ عائد کیاگیا جسے اب ختم کردیاگیا۔ 

مزیدخبریں