ڈینگی مچھر بے قابو، 13 ہزار 938تصدیق شدہ مریض رپورٹ

02:08 PM, 28 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 79نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق  ہوئی ہے۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے 13 ہزار 938تصدیق شدہ مریض رپورٹ  ہوئے ہیں۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب  کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق  لاہور  میں گزشتہ روز 47نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے6 ہزار 307تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔

 علی محمد جان نے بتایا کہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 36ے زائد  مریض زیر علاج ہیں جبکہ  پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے تقریباً57مریض زیر علاج ہیں۔کئی مریض چھوٹے نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔

ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مسلسل اضافے کے باوجود  ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جا سکے، ڈینگی ٹیسٹوں کے حوالے سے بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزیدخبریں