پاکستان کی  82.8% آبادی صحت مند خوراک کی استطاعت سے محروم

01:26 PM, 28 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

ورلڈ اسٹیٹکس  کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی  82.8% آبادی صحت مند خوراک کے متحمل نہیں ہیں۔

 مڈاغاسکر اس فہرست میں پہلے نمبر آتا ہے جہاں   97.8% آبادی صحت مند خوراک کی استطاعت نہیں رکھتی، جبکہ برونڈی اور ملاوی دونوں مملک میں 95.9% آبادی، وسطی افریقی جمہوریہ میں 94.6% اور نائیجیریا میں 93.5% آبادی  صحت مند خوراک کی استطاعت نہیں رکھتی۔ 

واضح رہے کہ اگر ایک صحت مند خوراک  پر گھر کی آمدنی کا 52% سے زیادہ خرچ آتا ہے تو وہ ایک قابل استطاعت نہیں سمجھی جاتی۔

ایک اعداد و شمار کے مطابق 2021 ء  میں 3.1عرب سے زیادہ لوگ (عالمی آبادی کا 42 فیصد) صحت مند غذا کے متحمل نہیں تھے۔

  جبکہ جنوب مشرقی ایشیا میں تقریباً 55 فیصد آبادی صحت مند خوراک کے متحمل نہیں ہیں۔

مزیدخبریں