پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 60 ہزار عبور کر گیا

12:49 PM, 28 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کرچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 100 انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا۔

تاریخ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ 60ہزار پوائنٹس سے اوپر چلی گئی۔ کاروبار کے دوران انڈیکس میں 742پوائنٹس اضافہ کے بعد 60ہزار553پوائنٹس پر جا پہنچا۔ 

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 59 ہزار 811 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر بھی نیچے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کی معمولی کمی دیکھنے کو ملی جس کے بعد  ڈالر کی قیمت 285 روپے 36 پیسے کا ہو گیا۔ 

مزیدخبریں