اسرائیل و حماس جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع، حماس نے مزید 11 یرغمالی رہا کر دیے

اسرائیل و حماس جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع، حماس نے مزید 11 یرغمالی رہا کر دیے
سورس: File

غزہ:   حماس اور اسرائیل میں عارضی جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع کے بعد القسام بریگیڈ نے مزید 11 یرغمالیوں کو رہا کر کے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے رہائی پانے والے تمام یرغمالی دوہری شہریت رکھتے ہیں جن میں 3 فرانسیسی، 2 جرمنی اور 6 ارجنٹینا کے شہری شامل ہیں۔


واضح رہے کہ کئی روز کی بمباری کے بعداسرائیل اور حماس نے 4 روز کی عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، عارضی جنگ بندی کا وقت ختم ہونے کے بعد مزید 2 دن کی توسیع کر دی گئی۔

غزہ میں 4 روز کی جنگ بندی کے دوران 175 افراد کو رہا کیا جا چکا تھا۔ آج مزید 11 یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق عارضی جنگ بندی کے بعد چار روز کے دوران حماس نے 39 اسرائیلی شہریوں سمیت 58 یرغمالیوں کو رہا کیا جبکہ اسرائیل کی جانب سے 117 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیا گیا۔ 

حماس کی جانب سے 3 گروپوں میں 39 اسرائیلی شہریوں کو رہا کیا گیا جبکہ اسرائیل نے 3 گروپوں میں 117 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔حماس نے 17 تھائی، 1 فلپائنی اور 1 اسرائیلی روسی شہری کو رہا کیا۔

 اسرائیل نے محصور غزہ پر 44 روز تک ظالمانہ حملے جاری رکھے، وحشیانہ بمباری میں 14 ہزار 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچوں اور عورتوں کی کثیر تعداد شامل ہے۔

مصنف کے بارے میں