پیرس: پیرس کی میئر این ہداگلو نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی فضلے کی نکاسی قرار دے دیا۔
پیرس کی میئر این ہدا گلو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک طویل پیغام میں ایکس پرالزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں ایکس ہماری جمہوریتوں کےلیے وسیع پیمانے پر تباہی کا ہتھیار بن گیا ہے۔
Pourquoi je quitte Twitter.
— Anne Hidalgo (@Anne_Hidalgo) November 27, 2023
J’ai pris la décision de quitter Twitter.
Loin d’être l’outil révolutionnaire qui, au départ, permettait un accès à l’information au plus grand nombre, Twitter est devenu ces dernières années l’arme de destruction massive de nos démocraties.… pic.twitter.com/MrZaywMm4k
ان کا کہنا تھا کہ روزمرہ کی غیر ملکی مداخلت کو فراموش کیے بغیر جو انتخابی عمل میں مداخلت کرتی ہے اور ہماری جمہوریتوں کے امیج اور خودمختاری کو نقصان پہنچاتی ہے اور انہیں غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے۔
آج، تنازعات، افواہیں اور غلط بیانیاں عوامی بحث کا حصہ بن جاتی ہیں جسے ٹوئٹر الگورتھم کے ذریعے آگے بڑھایا جاتا ہے، جہاں صرف 'لائکس' کی تعداد شمار ہوتی ہے۔ حقائق سے کیا فرق پڑتا ہے؟
پیرس کی میئر این ہداگلو کا کہنا تھاکہ یہ پلیٹ فارم اور اس کے مالک جان بوجھ کر تناؤ اور تنازعات کو بڑھانے کے لیے کام کرتے ہیں۔
این ہداگلو کو ایلون مسک کی ملکیت والے پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر)کے صارفین کی جانب سے شہر میں موجود گندگی ، سییکورٹی کی صورتحال اور فرنچ پولی نیسیا کے جرائز میں اپنے تفریحی دوروں پر تنقید کا سامنا تھا۔