پیوٹن موسم سرما کو یوکرین کیخلاف جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے: نیٹو سربراہ

10:53 PM, 28 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین کے پاور گرڈ پر روسی میزائل حملوں سے لگتا ہے ۔ صدر ولادیمیر پیوٹن موسم سرما کو یوکرین کیخلاف جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے ۔

اس سے چند گھنٹے قبل ، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے قوم کو مزید میزائل حملوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آئندہ ایک مشکل ہفتے کیلئے تیار رہے کیونکہ اہم رسد محدود ہے۔

دوسری جانب ، یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی کے مشیر جوزف بوریلا نے یورپی ممالک کے وزرائے ترقی سے ملاقات سے قبل برسلز میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین کو تاریکی میں ڈبونا چاہتا ہے۔

اس بات چیت میں بوریل نے کہا کہ ہم یوکرین کی تعمیر نو کے سلسلے میں بات کریں گے ، ہمیں یوکرین کی مدد بڑھانی چاہیے ، روس یوکرین پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے اور لگتا ہے کہ پوتین یوکرین کو تاریکی میں ڈبونا اور عوام کو سردی سے ٹھٹروانا چاہتے ہیں۔

یورپی یونین کے اس اجلاس میں یوکرین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

مزیدخبریں