فیفا ورلڈکپ، گھانا نے جنوبی کوریا کو 2-3 سے شکست دیدی

09:03 PM, 28 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022ءکے میچ میں گھانا نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایجوکیشن سٹی سٹیڈم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 30 ویں میچ میں گھانا نے جنوبی کوریا کو 2-3 سے ہرایا۔ 
گھانا کی جانب سے محمد سالیسو نے 24ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 34 ویں منٹ میں محمد قدوس نے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو مزید ایک گول کی برتری دلا دی۔ 
جنوبی کوریا کے چو گیو سنگ نے 58 ویں اور 61 ویں منٹ میں گول سکور کرتے ہوئے گھانا کی دو گول کی برتری کو برابر کیا تاہم 68 ویں منٹ میں محمد قدوس نے اپنا دوسرا اور گھانا کا تیسرا گول سکور کرتے ہوئے ٹیم کو ایک بار پھر برتری دلا دی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی۔ 

مزیدخبریں