وزیراعظم کا آصف زرداری سے رابطہ، پنجاب میں تبدیلی سے متعلق آپشنز پر تبادلہ خیال

07:03 PM, 28 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے پنجاب حکومت کی تبدیلی سے متعلق آپشنز پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پنجاب میں رونما ہونے والی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت صوبائی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کیلئے دستیاب تمام قانونی و آئینی آپشنز زیرغور ہیں جبکہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کی جلد شنوائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

مزیدخبریں