وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی

06:19 PM, 28 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے وفد کی ملاقات ، وزیراعلیٰ نے ایسوسی ایشن کو واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کرادی ۔

ملاقات میں پی بی اے کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، چودھری پرویزالٰہی نے نومنتخب چیئرمین اور عہدیداروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب چیئرمین شکیل مسعود اور دیگر عہدیداران میڈیا انڈسٹری کی ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ، عمران خان جب کہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے ۔

وفد میں چیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان ، چیئرمین شکیل مسعود حسین ، سیکرٹری جنرل میاں عامر محمود اور ناز آفرین سہگل شامل تھیں ۔

مزیدخبریں