آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم سے  الوداعی ملاقات 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم سے  الوداعی ملاقات 

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے وزیراعظم شہباز شریف سے  الوداعی ملاقات کی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں آرمی چیف کیلئے ظہرانے کا   اہتمام کیا گیا،وزیراعظم  نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا،  ملاقات میں باہمی دلچسپی اور  پیشہ ورانہ معاملات پر بات چیت کی گئی ،وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف کی ملکی دفاع میں خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم  نے  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس سے قبل آرمی چیف نے ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے بھی الوداعی ملاقات کی ہے۔ 
 

مصنف کے بارے میں