اسلام آباد :وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ ٹیم کو خوش آمدید کہتاہے۔
مریم اورنگزیب کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان میں انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ سیریز 2005 کے بعد ہورہی ہے، دونوں ٹیموں اور شائقین کیلئے سیریز ایک تاریخی موقع ہے ، سیریزکےانعقادمیں برطانوی ہائی کمشنرسمیت تمام متعلقہ لوگوں کی انتھک کوششوں کوسراہتےہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا شائقین پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دلچسپ سیریز کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان آرہی ہے ،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم دسمبر کو راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔ دونوں ٹیمیں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گی ۔