لاہور :پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے،یا اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیا جائے؟مسلم لیگ ن نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نیا محاذ کھولنے کیلئے تیاری شروع کردی ۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا،،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کیا جائے گا ، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کو گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی ۔