دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ میچ میں کروشیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد کینیڈا کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دیدی ہے۔
قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایف کے میچ میں کینیڈا نے 68 ویں سکینڈ پر پہلا گول کر کے فاتحانہ آغاز تو کیا اور کروشین ٹیم 36 ویں منٹ میں میچ برابر کرنے میں کامیاب ہوئی تاہم اس کے بعد انہوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔
کینیڈا کی جانب سے الفونسو ڈیوڈ نے واحد گول سکور کیاجس کے بعد 36 ویں منٹ پر کروشیا کے اینڈریج کریمیرک نے پہلا گول کیا اور پھر 44 ویں منٹ پر مارکو لیواجانے گول سکور کرکے کروشیا کو سبقت دلائی۔ کھیل کے 70 ویں منٹ میں کریمیرک نے اپنی ٹیم کیلئے ایک اور گول کرکے کینیڈا کی شکست کو یقینی بنایا۔
کینیڈین کھلاڑی آخری لمحات پر کروشیا کے خلاف گول سکور کرنے کی کوشش میں رہے تاہم انہیں کامیابی نہ مل سکی جس کے باعث کروشیا میچ جیت گئی جبکہ کینیڈین ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے گروپ 16 راؤنڈ سے باہر ہو گئی ہے۔