شاہین آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

05:58 PM, 28 Nov, 2021

ڈھاکہ: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی رواں سال ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے ہیں۔

شاہین آفریدی رواں سال ٹیسٹ میچز میں اب تک 42 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق بھارتی اسپنر ایشون نے 41 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان ہی کے حسن علی 38 وکٹوں کے ساتھ  تیسرے نمبرپر براجمان ہیں۔

پاکستان اور بنگلہ دیشن کےدرمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنائے ہیں۔ اس وقت بنگلہ دیش کو پاکستان کے خلاف مجموعی طور پر 83 رنز کی برتری حاصل ہے۔

مشفق الرحیم 12 اور یاسر علی 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین اور حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز ہی بنا سکی تھی۔

مزیدخبریں