اسلام آباد: سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ کورونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کے ذمہ دار عمران خان ہیں، کورونا وبا کے فنڈز کو بھی عمران خان نے نہیں چھوڑا، عمران خان خورد برد خان کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔
نیو نیوز کے مابق سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے غریب بیوہ خواتین کی امانت ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ غریب بیوہ خواتین کی رقم عمران خان کے جبڑے سے نکالیں گے ۔ عمران خان کا کرپشن کے خلاف بیانیہ مگر مچھ کےآنسو ہیں ۔ عمران خان نے بے نظیر ایمپلائیز اسٹاک سے محنت کشوں کے 25 ارب روپے چوری کیے ۔ چور چوکیدار بن جائے تو گھر پر ڈاکے تو پڑیں گے۔