لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ ن لیگ نے سیاسی مقاصد کیلئے کسی کو نہیں چھوڑا ،سب پر الزام لگائے ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ تمام آڈیو،ویڈیوز عوام کو دی جاتی ہیں،سوشل میڈیا پر ڈالی جاتی ہیں لیکن عدالتوں میں پیش نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیوز کو خاموشی سے دیکھیں تو آپ کو سب سمجھ آجائے گایہ آڈیو ،ویڈیوز ایک ہی فاؤنڈری سے نکلی ہیں۔
پنجاب حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ ڈان لیکس سازش کرنےو الے آج محب وطن قوتوں کو آواز دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو چور کہنے والے ذاتی مفادات میں اکٹھے ہو جاتے ہیں،ایک دوسرے کو گھسیٹنے کی باتیں کرتے ہیں پھرخان صاحب کی دشمنی میں بھائی بھائی بن جاتے ہیں۔ حسان خاور نے کہا کہ یہ لوگ ملک کو سیاسی تھیٹر سمجھتے ہیں لیکن عوام کو ان کا تھیٹر سمجھ میں آ چکا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے پولیو زدہ سیاست کا خاتمہ کریں گے ۔