این اے 133: ن لیگ ووٹوں کی خریدوفروخت میں ملوث، پی ٹی آئی کا الزام

این اے 133: ن لیگ ووٹوں کی خریدوفروخت میں ملوث، پی ٹی آئی کا الزام

لاہور: صوبائی دارلحکومت لاہور کے این اے 133 میں ضمنی انتخابات سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے، جس کو  مبینہ طور پر ووٹوں کی خریدو فروخت سے جوڑا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک ویڈیو کے ذریعے مسلم لیگ (ن ٰ) پر الزام عائد کیا ہے کہ ویڈیو میں مبینہ طور پر ووٹوں کی خریدو فروخت کی جار ہی ہے، رہنما تحریک انصاف  فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما  کا کہنا ہے کہ ویڈیو واضح  ثبوت ہے کہ پیسےکا لالچ  دیکر ووٹ خریدےجارہےہیں جو کہ  الیکشن قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ  الیکشن قوانین کے مطابق کسی کےضمیر کو نہیں خریداجاسکتا، تاہم  ویڈیو سےثابت ہے کہ باقاعدہ ضمیرخریدےجارہےہیں، الیکشن کمیشن فوری نوٹس لے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر  شہباز گل نے بھی  یہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ن لیگ پر ووٹ خریدنے کا الزام عائد کیا۔

  شہباز گل نے مبینہ طور پر ووٹ  کی خریدوفروخت کی مبینہ ویڈیو ٹوئٹر  پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو دکھاتی ہے کہ ن لیگ کیلئے جمہوریت اور ووٹ کو عزت دینا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بے شرم ٹولہ ہے جس نے ہر صورت دو نمبری کرنی ہے۔

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1464717252846964739?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1464717252846964739%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F363729%2F

خیال رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 133میں لیگی رہنما پرویز ملک کے انتقال کے بعد 5 دسمبر کو  ضمنی الیکشن کا انعقاد ہونے جا رہا ہے ۔تاہم اس حلقے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو پہلے ہی بڑا دھچکا لگ چکا ہے جہاں تحریک انصاف کے امیدوار جمیشد اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کاغذات مسترد ہو نے پر پہلے ہی الیکشن سے باہر ہو چکے ہیں اور پی ٹی آئی کو اس حلقے میں میدان خالی چھوڑنا پڑا ہے۔