لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے 32 برس پہلے کی یادگار تصاویر شئیر کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا پرلیجنڈری سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کے بھائی کی شادی میں شرکت کے موقع پر لی گئیں تصاویر شئیر کر دی گئیں۔
View this post on Instagram
32 سال قبل1989ء میں بنائی گئی تصویرمیں کپتان نے سفید شلوار قمیض جبکہ وسیم اکرم سیاہ رنگ کے سوٹ میں ملبوس نظر آرہے ہیں، اس دوران عمران خان دولہا یعنی وسیم اکرم کے بھائی کے ساتھ محو گفتگو نظر آرہے ہیں جو دونوں کے درمیان بیٹھے ہیں۔
یاد رہے کہ موجود وزیر اعظم عمران خان نے کرکٹ کی دنیا میں اپنے ٹیسٹ کرئیر کا آغاز 1971 جبکہ ایک ایک روزہ میں انٹرنیشنل کرئیر کا آغاز 1974 میں کیا، قومی ٹیم نے عمران خان کی ہی زیرقیادت 1992 میں ورلڈ کپ بھی جیتا۔
وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ برس بھی ایک ایسی ہی یادگار تصویر شئیر کی تھی جس میں عمران خان دو خطرناک ترین سابق پاکستانی فاسٹ باؤلرز وسیم اکرم اور وقار یونس کیساتھ نظر آرہے ہیں، یہ تصویر بھی 1989 میں ایک ٹی وی اشتہار کے دوران لی گئی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثروبیشترسوشل میڈیا پر ماضی کی یادیں تازہ کرتے رہتے ہیں اور اس بار انہوں نے کرکٹ کرئیر سے یادگار تصاویر شئیر کی ہیں۔ جس پر شائقین کرکٹ بھی اپنے پسندیدہ سابق کرکٹرز کو ساتھ دیکھ کر بے حد خوش نظر آرہے ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اس سے قبل بھی اپنے بچپن میں لی گئی خوبصورت تصویرشیئرکی تھی جس میں وہ اپنے والدین اور 2 بہنوں کیساتھ نظر آرہے ہیں۔