اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 5 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 709 تک پہنچ گئی۔
Statistics 28 Nov 21:
— NFRCC (@NFRCCofficial) November 28, 2021
Total Tests in Last 24 Hours: 36,979
Positive Cases: 303
Positivity %: 0.81%
Deaths : 5
Patients on Critical Care: 946
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 36ہزار979ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 303کیسز سامنے آئے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.81 فیصد رہی۔جبکہ اس وقت کورونا سے متاثر946 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر میں ویکسین کے استعمال کے باوجود بھی کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔کورونا کی نئی قسم ’’اومی کرون‘‘کے سامنے آنے کے بعد نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ،اس وقت ،سعودی عرب ،برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک نے سائوتھ افریقہ کیلئے سفری پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔
نیویارک کی گورنر کا کہنا ہے نیویارک میں اومی کرون ابھی نہیں پہنچا، لیکن یہ آرہا ہے ، اور اس سے بچاؤ کے لیے ہی ایمرجنسی کا اعلان بطوراحتیاط کیا گیا ہے۔گورنر ’’کیتھی ۔ہو کل ‘‘کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی نئی قسم کے کیسز کی صورتحال کو دیکھ کر 15 جنوری کو حالات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا،فی الوقت کورونا کی نئی قسم کے خطرے کے پیش نظر نیویارک میں 3 دسمبر سے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔