ریورراوی منصوبے پر معصوم عوام کو بھڑکایا جارہا ہے ،ایس ایم عمران

11:57 PM, 28 Nov, 2020

لاہور،وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ ریور راوی منصوبے پر عوام کو بھڑکایا جارہا ہے،اس منصوبے سے پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ نیو نیوز کے پروگرام لائیو ود نصراللہ ملک میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوکری تب ہی ملے گی جب سرمایہ کاری ہوگی ۔ وزیراعظم پرعزم ہیں وہ چاہتے ہیں کہ کنسٹرکشن کے شعبے میں سرمایہ کاری ہو جس سے روزگار مل سکیں ۔ 

ایس ایم عمران نے کہا کہ پچاس لاکھ گھر پورے شہر میں بننے ہیں ۔ایل ڈی اے پچیس لاکھ کا اپارٹمنٹ دینے کی تیاری مکمل  کرچکی ہے۔ لوگ مظاہرے کررہے ہیں لیکن کسی کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا کوئی ایک بندہ بھی کوئی نوٹس دکھائے مجھے ۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے زمین نہ توخریدی جاسکتی ہے اور نہ ہی بیچی جاسکتی ہے ۔ 

ہم  سیکشن فور کے تحت لوگوں سے زمین لیں گے  حکومتی ٹیمیں سروے کریں گی  اس کے بعد فیصلہ کریں گے کہ جگہ لینی ہے یا نہیں ۔ ابھی تو صرف سروے ٹیمیں گئی ہیں اورشورمچ گیا ہے ۔سیکشن فائیو میں لکھا ہے کہ حکومت کو جو زمین درکار ہے اس کی باقاعدہ ویلیو کمیٹی قیمت مقرر کرے گی اس کے بعد زمین لی جائے گی ۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم زمین نہ لیں لیکن آئین اور قانون کے تحت اگر حکومت کا کوئی منصوبہ ہوتو پھر زمین لینی ہی لینی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی انڈسٹری منصوبے میں آتی ہے تو اس کی قیمت ہی نہیں دی جائے گی بلکہ اس کو اس کا پرمیئم بھی دیا جائے گا ۔ میں سمجھتا ہوں کہ لوگوں کو اکسایا جارہا ہے ۔ جو لوگ مظاہرے کررہے ہیں ان کو سیاسی جماعتوں کی پشت پناہی حاصل ہے ۔

ٹی وی پر اس منصوبے کا صرف تعارف کرایا گیا ہے ۔ زیادہ تر دیہات کو رہنے دیں گے  لیکن اگر کوئی بندہ راوی میں بیٹھا ہے تو ہم نے منصوبے کی تکمیل کے لئے اس کو اٹھانا ہے ۔ ہم سیلاب کو چینلائز کررہے ہیں ہم وہاں پر جھیل بنارہے ہیں جو سیلاب کو کنٹرول کرے گا۔ راوی اربن اتھارٹی بنانے کا مقصد ہی یہ ہے کہ عوام کو کوئی پرابلم نہ ہو ۔ابھی تک حکومت کی طرف سے کسی کو کوئی آفر نہیں کی گئی ۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کس نے کہا ہے کہ وہ اپنی زمین دیں یہ مافیا ہے ۔ اگر کوئی پٹواری کسی کو تنگ کررہا ہے تو حکومت سے اس کی شکایت کریں ۔ شہر کی ترقی ہونے سے ائرکوالٹی خراب نہیں ہوگی ۔ لاہور میں اس وقت ستر لاکھ درختوں کی ضرورت ہے ۔ ایل ڈی اے میں پچھلے سالوں میں جو کوتاہی ہوئی ہے  اس کی وجہ سے  سڑکیں رہ گئی ہیں درخت نہیں ۔ نئے منصوبے میں سڑک پر چلنے والے کے لئے بھی جگہ ہوگی ۔ سیدھی بس چلادینا کوئی بڑاکام نہیں ہے ۔ جو جھیل بنا رہے ہیں اس میں فیری چلائی جائے گی ۔اس پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لئے پرائیویٹ سیکٹرز کے لوگوں کو ڈالنا پڑے گا۔ 

ریور راوی منصوبے کا نقشہ بن چکا ہے منصوبے کی پلاننگ مکمل ہوچکی ہے ۔ جو زیادہ بڑی آبادی کا علاقہ ہے وہ منصوبے سے باہر ہے ۔ ہماری نیت صاف ہے ہم چاہتےہیں کہ ملک کے لئے کچھ کرکے دکھائیں ۔ میرے خیال میں شہبازشریف نے اس منصوبے میں ہاتھ اس لئے نہیں ڈالا کیونکہ یہ منصوبہ بہت بڑا ہے ۔ ہم پرائیویٹ سیکٹر سے پیسہ لگارہے ہیں ہم خزانے سے پیسہ نہیں لگا رہے ہم کنسٹرکشن میں پیسہ لگا کر کنسٹرکشن سے ہی نکالیں گے ۔

ہم نے اس منصوبے میں فنڈز ضائع نہیں کرنے ۔ پرائیویٹ سیکٹر کا کام ہی منافع لینا ہے یہ منصوبہ ایل ڈی اے  کی حدود سے باہر ہے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔836 کیوسک گندا پانی راوی میں گر رہا ہے  یہ پانی ہماری کھیتی باڑی کو تباہ کررہا ہے ۔ اس منصوبے میں ہم نے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگارہے ہیں جس سے آنے والے دنوں میں پانی کی کمی پوری ہوگی ۔ سیکشن فور کے سروے میں یہ ہی دیکھا جاتا ہے کہ قابض کون ہے اور کب سے بیٹھا ہے   ۔

ہمارا پلان ہے کہ ہم لوگوں کو نہ ہٹائیں صرف ان کو ہٹایا جائے گا جو دریا کے راستے میں بیٹھے ہیں ۔ یہاں پر دبئی طرز کا نہیں اپنے ملک کے حساب سے اپنے کلچر کے حساب سے اپنا شہر بنائیں گے باہر کے لوگ کہیں گے کہ ہم نے لاہور جانا ہے ۔ ہم سابق حکومتوں کے پیدا کئے ہوئے مسائل ختم کررہے ہیں ۔ ہم اس ملک کے پانی کا مسئلہ حل کررہے ہیں جو آنے والے دنوں میں سب سے بڑا مسئلہ ہوگا ۔ ہمارے عوام معصوم ہیں ان کو بھڑکایا جارہا ہے میں عوام کو بھڑکانے والوں کے خلاف ہوں ۔ 

مزیدخبریں