جاتی عمرہ میں مولانا فضل الرحمان کی مریم نواز سے تعزیت کیساتھ ملتان جلسے پر مشاورت

10:46 PM, 28 Nov, 2020

lلاہور : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کی جاتی امرا میں شہباز شریف سے انکی والدہ کے انتقال کی تعزیت کے بعد مریم نواز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملتان جلسہ میں حکومتی پابندیوں کے حوالے سے مشاورت اور 13 دسمبر کو لاہور کے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

 سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن جاتی عمرہ گئے ۔مولانا فضل الرحمن نے شہباز شریف سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ تعزیت کے بعد مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز سے  ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملتان جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے تبادلہ خیال جبکہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے کو عوامی پذیرائی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ  لاہور میں ہونے والے جلسے کے بعد پی ڈی ایم کا  لائحہ عمل کیا ہو گا اس پر بھی بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ملاقات میں اس لیے شریک نہیں تھے کیونکہ وہ صرف تعزیت کرنے والوں سے مل رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں