ایرانی جوہری سائنسدان کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے، حسن روحانی

10:42 PM, 28 Nov, 2020

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے اہم جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روحانی نے سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قتل کی یہ کارروا ئی ثابت کرتی ہے کہ ایران کے دشمن اس سے کس قدر نفرت کرتے ہیں۔

فخری زادہ کو جمعے کی شب دارالحکومت تہران کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا اور وہ بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ کئی عسکری گروپوں نے ان کے قتل کا بدلہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔

اسرائیل سمیت کئی مغربی ممالک کو شبہ ہے کہ فخری زادہ خفیہ طور پر ایران کے لئے جوہری ہتھیار تیار کر رہے تھے۔ امکانات ہیں کہ ان کے قتل کی اس کارروائی سے امریکا اور ایران کے تعلقات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایران کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو بھی عراق کے دارالحکومت بغداد میں ائر پورٹ پر امریکا نے ایک میزائل حملے میں ہلاک کر دیا تھا تھا۔ اس حملے کے بعد ایران نے امریکا سے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی اور عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی اڈوں کو میزائل داغے تھے۔ 

مزیدخبریں