او آئی سی وزرا خارجہ کا اڑتالیسواں اجلاس پاکستان میں منعقد ہو گا ، شاہ محمود قریشی

09:45 PM, 28 Nov, 2020

نائجر : نائجر میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی حاصل کر لی۔ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اڑتالیسواں اجلاس پاکستان میں منعقد کروائے جانے کا فیصلہ کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے وزرا خارجہ سطح کے اجلاس میں پاکستان نے بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی۔ وزرائے خارجہ نے اڑتالیسواں اجلاس پاکستان میں منعقد کیا جائے گا۔ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ سے فیصلہ کر لیا۔ دوسری جانب  او آئی سی اجلاس میں کشمیر تنازعہ کی گونج سنائی دیتی رہی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی۔ 

اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور اسلاموفوبیا  کے حوالے قراردادیں پیش کی گئیں جنہیں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی،  اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ تحقیر آمیز رویے، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان، مسئلہ فلسطین ،افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو بالخصوص اجاگر کیا۔ 

وزیر خارجہ نے اس او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی سائیڈلائن پر متعدد وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی مخدوش صورت حال اور خطے کو بھارتی ہندوتوا پالیسیوں کے باعث، لاحق خطرات سے آگاہ کیا۔ 

پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور نایجر کی طرف سے نائجر وزیر خارجہ کلہ انکوراؤ نے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور نائجر میں پاکستان کے سفیر احمد علی سروہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے افریقی وزرائے خارجہ کے ساتھ پاکستان کی انگیج افریقہ پالیسی کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا۔ 

مزیدخبریں