لاہور: جیل روڈ پر ایک سفید رنگ کی کار کے ڈرائیور اور ڈیوٹی پر معمور ٹریفک واڈن وسیم کے درمیان ہونے والے ناخوشگوار واقعے کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
مقدمہ سی ٹی او لاہور کے حکم پر درج کیا گیا ہے۔ واقع کے تحت ٹریفک وارڈن وسیم جیل روڈ پر ڈیوٹی پر موجود تھا۔ جہاں اس نے ایک سفید رنگ کی کار جس کو کالے شیشے لگے تھے کو روکا ۔ وارڈن کار کے سامنے چالان کر رہا تھا کہ نامعلوم کار ڈرائیور نے گاڑی ٹریفک وارڈن پر چڑھا دی جس پر ٹریفک وارڈن کار کے بونٹ پر جا گرا۔
کار ڈرائیور نے ٹریفک وارڈن کو بونٹ سے نیچے گرانے کے لئے کار کو متعدد بار زیگ زیگ کیا لیکن وارڈن کار کے بونٹ پر چپٹا رہا اور بآلاخر کار ڈرائیور نے وارڈن وسیم کو ایک جھٹکے سے کار سے نیچے گرایا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم ٹریفک وارڈن بال بال بچ گیا اور اسے کسی قسم کی کوئی چھوٹ نہیں آئی۔