صوابی: خیبر پختوانخوا کے شہر صوابی سے ملحقہ علاقے چھوٹا لاہور میں جائیداد کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان سابق ایم پی اے کے حجرے میں جائیداد کے سلسلے میں درمیان جرگہ ہو رہا تھا کہ تنازعے پر اتفاق نہ ہونے پر فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں ایک فریق سے پانچ جبکہ دوسرے فریق سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین میں جائیداد کا تنازعہ عرصے سے چلا آ رہا تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
امدادی ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو باچا خان اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے چھوٹا لاہور کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں منتقل کیا گیا۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عبید اللہ، سعید الرحمن، ناصر خان، سکندر خان، وقاص خان اور عبید خان کے نام سے ہوئی۔