کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیل ملازمین کو فارغ کرنے کے حکومتی اقدام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا تحریک انصاف کی حکومت نے 4500 ملازمین کو فارغ کر دیا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ان کو بحال کروائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس تاریخی صنعتی اثاثے کی اراضی کے مالک سندھ کے لوگ ہیں اور پی ٹی آئی کو اس معاشی قتل سے جان کسی صورت میں نہیں چھڑانے دیں گے جبکہ ملازمین کی بجائے وزیراعظم عمران خان کو برطرف ہونا چاہیے۔
The heartless government’s sacked 4500 workers of Pakistan Steel mills. PPP will return each & everyone back to work. The land of this historical industrial asset belongs to the people of Sindh, we will not let the PTI get away with this economic murder. Sack Imran not workers.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 28, 2020
دوسری جانب اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج دو روز سے جاری ہے جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے 4544 ملازمین کو فارغ کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔ برطرفی کی خبر سن کر ملازم عبد الرحمان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا تھا ۔ جس کی نماز جنازہ اسٹیل ٹاؤن کراچی میں ادا کردی گئی۔