سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک کے 551 جنم دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

05:44 PM, 28 Nov, 2020

 ننکانہ صاحب، سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 551 ویں جنم دن کی تقریبات شروع ہوگئیں ۔ بابا گورونانک کے جنم دن کی تین روزہ تقریبات کا آغاز گوردوارہ  جنم استھان  میں ہوا ۔ جنم دن کی تقریبات میں دنیا بھر سے سکھوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

 امریکا، آسٹریلیا، جرمنی، کینیڈا اور بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے  سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔ تین روز ہ تقریبات 30 نومبر کے روز بھوگ کی رسم پر اختتام پذیر ہوں گی ۔ 

سکھ یاتریوں نے  بابا گورونانک کے 551 ویں جنم دن کی تقریبات کے حوالے سے مختلف محکموں ریسکیو، ہیلتھ، سول ڈیفنس، محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پولیس سمیت دیگر انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ 

سکھوں کی مذہبی تقریبات کے دوران محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈنے مہمانوں کے لئے رہائش ،لنگر اور ٹرانسپورٹ کے خصوصی انتظامات کئے ہیں ۔

ننکانہ میں مقیم سکھوں نے آنے والے یاتریوں کو خوش آمدید کہا۔

مزیدخبریں