ملتان، اپوزیشن جماعتوں کے کارکن آپے سے باہر، قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں داخل

ملتان، اپوزیشن جماعتوں کے کارکن آپے سے باہر، قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں داخل
کیپشن: ملتان، اپوزیشن جماعتوں کے کارکن آپے سے باہر، قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں داخل
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

ملتان: پی ڈی ایم جلسے سے قبل ملتان میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا۔ انتظامیہ کی طرف سے اجازت نا ملنے کے باوجود پیپلز پارٹی کے جیالے موسی گیلانی کی قیادت میں اسٹیڈیم کے اندر پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی کے جیالوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ کے کنٹینزر اکھاڑ پھینکے۔

پی ڈی ایم کارکنوں نے اسٹیڈیم کے دروازہ بھی توڑ دیا۔ پولیس یا ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم کارکنوں کو قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے نا روک سکیں۔ پی ڈی ایم کے کارکنوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیدیم کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔ 

کمشنر ملتان جاوید اختر نے وبا کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے متعلقہ حکام کو ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی خاطر کسی جگہ پر کوئی مجمع یا خفیہ میٹنگ کو بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ 

پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ سمیت دیگر رہنماوں کو گزشتہ روز بغیر اجازت ریلی نکالنے پر گرفتار کیا تھا جنہیں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔ علاقہ مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر رہنماوں کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ 

خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے 30 نومبر کو ہونے والے جلسے سے آصفہ بھٹو زرداری ، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوز ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اکابرین نے خطاب کرنا ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی نے جلسے کے لئے پلان بی اور سی بھی تیار کر لیا ہے۔