عمران خان نے اپنے تمام بدتمیزوں کوقوم پر سوار کر دیا:عظمیٰ بخاری

Imran Khan untied the ropes of all his insults and rode on the nation: Uzma Bukhari

لاہور:مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے تمام بدتمیزوں کے رسے کھول کر ان کو  قوم پر سوار کر دیا ہے ،عمران خان کے ”پٹے“ اور ”رسے “سب بے سود ثابت ہو رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما اور ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس عاشق کو نوازشریف اور شہبازشریف کی والدہ کے انتقال پر بھی گندی سیاست کرتے شرم آنی چاہیے،اس عورت میں شرم نام کی کوئی چیز باقی ہے تو تین دن اپنا منہ بند رکھ لے۔


عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ فردوس صاحبہ آپ نے جس طرح چودھری سرور کی قدم بوسی کرکے دوبارہ انٹری دی ہے وہ ہمیں معلوم ہے،عمران خان نے پورے ملک کا گند ایک پلیٹ فارم پر ہی قوم کو مہیا کردیا ہے،بنی گالہ ،وزیراعلیٰ ہاﺅس اور گورنر ہاﺅس پنجاب میں روزانہ سازشی پلان تیار ہوتے ہیں۔


ترجمان ( ن) لیگ نے کہا کہ عمران خان اور چودھری سرورہر تیسرے دن حکومتی ترجمانوں کو گائیڈ لائنز دیتے ہیں،سب چور اچکے اور چاپلوس سلیکٹڈ کی ریشہ دوانیوں اور جرائم تراشیوں پر مٹی ڈالنے کےلئے شریف فیملی پر تنقید کرتے ہیں۔


یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے ماضی میں اپنے لئے ''پائے'' اور ''ہریسے'' کیلئے چارٹر ڈطیارے منگوائے، انہوں نے آج اپنی ماں کے جسد خاکی کو عام طیارے کے ذریعے کارگو کر دیا ۔