اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے گمنام مداح کے لیے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی سٹوریز پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک گمنام مداح نے چاکلیٹ سے بنا گلدستہ اور چاکلیٹ سینٹڈ کینڈلز کا تحفہ بھیجا اور ساتھ ایک نوٹ بھی تحریر کیا جس پر لکھا ہے کہ ’2020 ہم سب کے لیے مشکل رہا ہے لیکن میں آپ کے لیے گڈ وائبز بھیج رہا ہوں۔
اداکارہ نے اپنے گمنام مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ میرا یقیناً کوئی بہت بڑا فین ہے جو یہ جانتا ہے کہ مجھے چاکلیٹس بہت پسند ہیں۔ سو میرے پیارے سیکرٹ مداح میں آپ کا یہ تحفہ قبول کرتی ہوں لیکن پلیز سامنے تو آئیں تاکہ پتا تو چلے کہ گڈ وائبز آ کہاں سے رہی ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شادی کے لئے کسی کو منتخب کرنا پڑا تو وہ فہد مصطفی کو کریں گی جبکہ اگر کسی بوائے فرینڈ کو منتخب کرنے کا کہا گیا تو وہ ہمایوں سعید کا انتخاب کریں گی۔
میزبان نے مہوش حیات سے سوال کیا کہ اگر وہ ان کی شادی کی بات بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ چلائیں تو کیا انہیں کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا؟جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ بھلا انہیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے؟۔
مہوش حیات کو23 مارچ 2019 میں قومی تقریب کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمغہ امتیا ز سے نواز ا تھا۔