کراچی ڈیفنس میں پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا

Police encounter in Karachi Defense became suspicious

کراچی:گزشتہ روز ڈیفنس میں ہونیوالا پولیس مقابلہ مشکوک ہوگیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما لیلیٰ پروین نے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے بارے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رہنما لیلیٰ پروین نے کہا کہ پولیس میری ساس اور نند کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ڈرائیور کو لے گئی،میرے ڈرائیور کو بھگایا گیا اور پچھلی گلی میں لے جا کر چار لوگوں کے ساتھ ماردیا۔


لیلیٰ پروین نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بتائے گئے جائے وقوعہ میرے گھر پر خون کے نشانات موجود نہیں،میرے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ بھی ڈیلیٹ کر دی گئی جبکہ صبح سے پولیس کے مختلف موقف سامنے آ رہے ہیں۔
لیلیٰ پروین کا کہنا تھاکہ پولیس اہلکار ساڑے تین گھنٹے اسی لوکیشن پر رہے ہیں اور جعلی مقابلہ کیا گیا ہے، یہ ظلم کی انتہا ہے اور میں ناحق قتل کیلئے آواز اٹھا رہی ہوں۔


خیال رہے کہ گزشہ روز ڈیفنس فیز 4 میں پولیس نے ایک مقابلے میں 5 افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ لوگ مختلف بنگلوں میں ڈکیتیاں کررہے تھے جبکہ لیلیٰ پروین کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے ڈرائیور کو بھی ماردیا ہے جو کہ میرا 5 سال سے ڈرائیور تھا۔

لیلیٰ پروین کا کہنا تھا کہ پولیس نے جس گھر میں ڈکیتی کا واقعہ دکھایا ہے وہ بھی میرا ہی گھر ہے اور جس گاڑی کو جرائم کے لئے استعمال ہونے کا کہا گیا ہے وہ بھی پولیس ریکارڈ میں کلیئر ہے۔