عالمی وبا کے وار جاری،مزید 45 افراد جاں بحق،3 ہزار 45 نئے کیس رپورٹ

Global pandemic continues, 45 more died, 3,045 new case reports

اسلام آباد:پاکستان میں عالمی سے مزید 45افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 7ہزار942 تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی )کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار میں بتایا گیا کہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3ہزار45 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 3لاکھ92ہزار، 356 ہو گئی جبکہ 3لاکھ 37ہزار 553 مریض موذی مرض کو شکست دیکر صحت یاب ہو گئے ہیں۔


وفاقی دارالحکومت میں کیسز کی تعداد 28 ہزار 980 ،کے پی کے 46 ہزار 281 ،سندھ 1 لاکھ68 ہزار783 ،پنجاب 1 لاکھ 17 ہزار160 ،بلوچستان17 ہزار8 ،آزاد کشمیر 6 ہزار501 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598 افراد کو عالمی وبامتاثر کرچکی ہے۔


واضح رہے کہ وبا سے سب سے زیادہ افراد پنجاب میں موت کے منہ میں گئے جہاں پر 2 ہزار 945 افراد کو موت نگل گئی ،سند میں 2 ہزار 885 ،کے پی کے 1 ہزار 346 ،اسلام آباد305 ،گلگت بلتستان 96 ،بلوچستان 165 اور آزاد کشمیر میں 155 افراد خالق حقیقی سے جا ملے۔


عالمی وبا کی دوسری لہر شروع ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز جاری کئے گئے جس کے مطابق بازاروں،شاپنگ مالز،ریسٹورنٹس،پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کو لازمی قرار دیا جاچکا ہے جبکہ سکولوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔