لاہور،گلوکار علی ظفر کے سندھ لوک گیت نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ۔ سندھی لوک گیت " آلے " میں عابد بروہی اور گلوکارہ عروج فاطمہ نے بھی سر بکھیرے ہیں ۔
گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ فوک میوز ک جب بھی نئے انداز میں پیش کیا جاتا ہے عوام اس کو ضرور پسند کرتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوک میوزک ہماری زمین ہماری مٹی کی عکاسی کرتاہے۔
علی ظفر عابد بروہی اور عروج فاظمہ کے گائے لوک گیت نے چند ہی روز میں خوب پذیرائی حاصل کی ہے ۔ گیت میں اجرک پہنے علی ظفر کو عوام بے حد پسند کررہی ہے ۔ سندھی لوک گیت کو یوٹیوب پر پچھلے چوبیس گھنٹوں میں ساڑھے تین لاکھ کے قریب افراد دیکھ چکے ہیں ۔ جبکہ 47 ہزار سے زائد لوگوں نے گیت کو لائیک کیا ہے ۔