کراچی میں مشکوک پولیس مقابلے، پولیس کا 5 ڈاکو مارنے کا دعویٰ

12:28 AM, 28 Nov, 2020

کراچی :کراچی کے پوش علاقے گزری ڈیفنس فیز فور میں  مشکوک پولیس مقابلہ ہوا۔ پولیس کی فائرنگ سے پانچ مبینہ ڈاکومارے گئے ۔ 

پولیس نے دعوی کیا ہےکہ مارے جانے والا بنگلے کے ڈرائیور عباس کا گینگ لیڈر غلام مصطفی کا موبائیل فون پر رابطہ تھا ۔ دونوں کےدرمیان 17 مرتبہ موبائیل فون پر رابطہ ہوا پولیس نے موبائیل فونز کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بنگلے میں واردات کرنے آئے تھے ۔گزری پولیس نے پولیس مقابلے ، ناجائز اسلحہ کی برآمدگی اور اقدام قتل کے تحت 6 مقدمات بھی درج کرلئیے ۔ مارے گئے پانچویں ڈاکو کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوگئی ۔ 

جس بنگلے میں مبینہ ڈاکو چھپے اور ہلاک ہوئے وہ لیلیٰ پروین کا ہے ۔جبکہ مارے جانے والا ایک ملزم عباس پی ٹی آئی کی خاتون رہنما لیلی پروین کا ڈرائیور نکلا۔ اپنے شوہر ایڈوکیٹ علی حسنین کے ساتھ اسلام آباد میں موجود لیلیٰ کا کہنا ہے کہ رات ساڑھے4بجے  ان کے  گھر پرپولیس اور سادہ لباس میں اہلکار آئے ۔ ساس،میری نند، اور میرا ڈرائیورگھرپر موجود تھا۔ 

بنگلے کے قریب مقیم عینی شاہد  عمر کا کہنا ہے ۔ پولیس نے گھر کے داخلی دروازے سے باہر آنے سے روک دیا ۔بتایا  گیا کہ بنگلے میں ڈاکو گھسے ہیں ۔ پولیس نے  علی حسنین کے ڈرائیور کو حراست میں لیا۔ 
خیال رہے کہ پولیس کی جانب سے پولیس مقابلے کی جھوٹی  ویڈیوز جاری کی گئیں ہیں۔ پولیس نے سال 2019 کی دو مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجیز بھی جاری کی ہیں۔ جن میں  مارے جانے والے افراد کو ایک گلی اور گھر کے پاس سے پیدل جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ 

مزیدخبریں