ہمیں تم سے پیار ہے ، پی سی بی کا کپتان بابر اعظم سے رابطہ

12:20 AM, 28 Nov, 2020

 لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو حمایت کایقین دلادیا ۔ پی سی بی نےنیوزی لینڈ میں  کپتان بابر اعظم سے رابطہ کرکے کہا ہے کہ مشکل وقت میں پی سی بی اور پاکستانی عوام قومی ٹیم کے ساتھ ہے ۔

کپتان بابر اعظم  کو کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ حکومت کی طرف سے بنائے گئے ایس او پیز  پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کے لئے ماہر نفسیات کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لئے آن لائن لیکچر دیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ دورہ نیوز ی لینڈ پر جانے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم

کے اسکواڈ میں چھ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو پریکٹس سے روک دیا تھا ۔ 

قومی ٹیم کو ایس او پیز پر مکمل طورپر عملدرآمد کا کہہ دیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی تو نیوزی لینڈ کی حکومت قومی ٹیم کو واپس بھجوا سکتی ہے ۔ 

مزیدخبریں